5 جون 2017 - 23:47
فرانس، مسلم ووٹوں کا حصول، امیدواروں کے مساجد کے دورے

فرانس نیشنل اسمبلی کے 11جون کو ہونے والے عام انتخابات کے بعض امیدواروں نے مسلم کمیونٹی کے ووٹوں کے حصول کے لئے مساجد کا رخ کرلیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا : رکن نیشنل اسمبلی اور نیشنل اسمبلی میں پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر فانسوا پپونی بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے ویلرلیبل کی مقامی جامع مسجد قباء کے صدر چوہدری آصف سماعیلہ کی افطار پارٹی میں نہ صرف شرکت کی بلکہ وہاں خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر انہوں نے پاک فرانس فرینڈ شپ اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فرانسیسی حکومتی نمائندوں کے درمیان ملاقات کےلئے کردار ادا کیا ۔

پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کےلئے ایک کرکٹ اسٹیڈیم بھی تعمیر کرایا تاکہ فرانس میں بھی کرکٹ فروغ پا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے بہت خوش ہیں کہ انہوں نے فرانسیسی قوانین اور سوسائٹی کا مکمل احترام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی منصوبوں کےلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس موقع مسجد کے صدر چوہدری آصف سماعیلہ نے فانسواپیونی کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی کارگردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں لہذا ان انتخابات میں ہر لحاظ سے ان کی حمایت کریں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

.......

/169